سٹی42: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ سے ملاقات شیڈول، داتا دربار سانحہ پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا جائے گا، گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد کابھی جائزہ لیں گے۔ جبکہ وزیراعظم شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ کی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔