ملک اشرف: بند روڈ پر جانوروں کی چربی پگھلانے والے کارخانوں کےخلاف کارروائی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست،عدالت نے درخواست گزارکو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کرتےہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری اسلم شیر کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں ڈی جی ماحولیات اور ڈپٹی میئر سمن آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ ابوبکر صدیق کالونی بند روڈ پر جگہ جگہ قائم اکثر کارخانوں میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اورآنتوں کو پگھلا کرچربی بنائی جاتی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: پنجاب حکومت کا اقرار، اسکولز فیڈریشن کا انکار ، چھٹیاں کب ہوں گی؟
واضح رہے کہ ان کارخانوں کے باعث ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اہل علاقہ پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواستیں دینےکےباوجود متعلقہ ادارے ان کارخانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آلودگی کا باعث بننےوالےان کارخانوں کے خلاف کارروائی کرنے کاحکم دے۔