عرفان قریشی: صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ کہتےہیں کہ پنجاب میں کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کےلیےیکساں بنیادوں پرکام جاری ہے،متعدد پروگرام مکمل کرلیےگئےجبکہ کچھ منصوبہ کی تکمیل جلدہوجائیگی، پنجاب میں پہلی بار انٹرڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کرانےجارہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ نےصوبے میں کھیلوں کےجاری و مکمل منصوبوں سمیت پہلی بار انٹرڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کی تفصیلات بتائیں۔ صوبائی وزیرکھیل کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی ترقی کےلیےمکمل پلان سےکام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:زائد المعیاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے
واضح رہے کہ پہلےمرحلہ میں کوچنگ سٹاف کی فراہمی اوردوسرےمرحلہ میں انفراسٹرکچرکی تعمیرمکمل کی گئی۔ جہانگیرخانزادہ نےکل سےجمنیزیم ہال میں شروع ہونےوالی پنجاب اوپن انٹرڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کےلیےباکسرعامرخان کےبطورمہمان شرکت کی بھی نوید سنائی۔