ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاون : کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت معمہ بن گئی

ماڈل ٹاون : کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت معمہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: ماڈل ٹاون میں کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا معاملہ، 11 سالہ مہوش کا تاحال پوسٹمارٹم نہیں ہو سکا، پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی درخواست پر ہی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون اے بلاک میں شہری بلال کے گھر سے گیارہ سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کیا تھا لیکن تاحال پوسٹمارٹم نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹریکٹ منسوخ 

  پولیس کا کہنا ہے کہ مہوش کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی ہے۔ قانونی کارروائی کی درخواست پر ہی پوسٹماٹم کرایا جائے گا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مہوش کے والد کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی والدہ نے دوسری شادی کر لی ہے۔ مہوش کی نانی نےاسے ماڈل ٹاؤن میں ایک گھر میں ملازمت پررکھوایا تھا۔