پہلے گھبرائیں،پھر شرمائیں،ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی


زین مدنی: لالی ووڈ کی موجودہ دور کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ پرفارم کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی چھا گئی۔ یہ ویڈیو ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم کی ہے۔ جس میں وہ فلم کے گانے پر ریہرسل کر رہی ہیں۔ گانا ہے فلم’’سات دن محبت اِن‘‘گانے میں ماہرہ خان کے ساتھی ادکار شہریار منور بھی موجود ہیں۔

ماہرہ خان بلاشبہ آج کے دور کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور بھارتی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ماہرہ خان کی ایسی کئی ویڈیوز پہلے بھی مقبول ہوئیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ جس فلم کا یہ گانا ہے وہ مقبول ہوتی ہے یا نہیں۔