ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے;طیب اردوان 

جنگ روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے;طیب اردوان 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے۔

ایک بیان میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ سفارت کاری کو موقع دیا جائے تو اس کا حصول مکمل طور پر ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ جنگ کو روکنا چاہیے اس سےقبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ہم صبر کے ساتھ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور سفارت کاری کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔