سٹی 42: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری پلان پر عمل درآمد شروع کردیا
دو ماہ تک پی اے اے ملازمین کو ملنے والے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ پی اے اے کی 60 فیصد استعمال میں نہ ہونے والی گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تین لاکھ تک ماہانہ تنخواہوں والے ملازمین کی تنخواہوں پر دو روز کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ۔ پی اے اے میں جون 2026 تک نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عاید کردی گئی ۔
پی اے اے آفیشلز کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد جبکہ آفیشلز ڈنرز پر پابندی ہوگی ۔تمام آفیشل میٹنگ آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ پی اے اے ہیڈکوارٹرز اور تمام ایئرپورٹس پر 50 فیصد عملہ کام کرے گا ۔
تمام شعبہ جات کے سربراہان سے عملے کا روٹیشن پلان مرتب کرکے ایچ آر کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ ہفتہ وار چار روز کام اور تین دن تعطیل ہوگی۔
پی اے اے کے تمام اسکولوں میں 16 مارچ سے 31 مارچ تک چھٹی دے دی گئی ۔پی اے اے کالج کے تمام کلاسز آن لائن ہونگے۔لازمی سروس والے شعبہ جات شفٹ میں 24گھنٹے معمول کے مطابق کام کریں گے ۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں وزیراعظم کے کفایت شعاری پلان پر فوری عمل درآمد شروع ہوگیا۔
پی اے اے ڈاریکٹر ایچ آر نے کفایت شعاری پلان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
