ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ نے کینیدا کی دو امپورٹس پر ٹیرف 50 فیصد کر دیا

Trump Tariffs, Canada USA Tariff row, Canadian steel and alumonium tariffed by Trumpp, city42
کیپشن: File Photo
 ٹرمپ نے کینیدا کی دو امپورٹس پر ٹیرف 50 فیصد کر دیا
Trump Tariffs, Canada USA Tariff row, Canadian steel and alumonium tariffed by Trumpp, city42
 ٹرمپ نے کینیدا کی دو امپورٹس پر ٹیرف 50 فیصد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ریاست ہائے متحدہ امریکہ پر  صدر کی شکل میں نازل ہونے والے عذاب ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملک کینیڈا پر پہلے 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا، اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ  کینیڈین سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 50 فیصد محصولات عائد کریں گے۔

ا،ریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے جو ٹیرف نافذ کیا تھا اس کو بیٹھے بٹھائے دوگنا کر دینے کی وجہ کسی کو نہیں معلوم تاہم قیاس کیا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ نے  تیرف دوگنا کر دینے کا اعلان کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے امریکہ امپورٹس پر کینیڈٓ میں 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے اور کینیڈٓ کے صوبہ اونٹاریو کی جانب سے امریکہ کو فراہم کی جا رہی بجلی پر 30 فیصد ٹیکس نافذ کر دینے کے اعلانات کے بعد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ مین کہا جا رہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا سے سٹیل اور ایلومینیم کی امریکہ امپورٹ پر  50 فیصد ٹیرف  تھوپ دینے سے کینیڈا کی ستیل اور ایلومینیم کی ایکسپورٹس تو تباہ ہوں گی ہی، اس سے ٹریڈ وار مین بھی شدت آئے گی اور غالباً کینیڈٓ بھی امریکہ سے کینیڈا بھیجے جانے والے تجارتی سامان پر ٹیرف اسی شرحسے بڑھا دے گا۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا  کی دو پرائم ایکسپورٹس سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف 50 فیسد کرنے کا دھماکہ اپنے کاروباری پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر کیا۔ ٹرمپ جب ایسا کوئی دھماکہ کرتے ہیں تو صحافیوں، حکومتوں اور عام انسانوں کو بھاگم بھاگ ٹرمپ کے کاروباری پلیٹ فارم  نام نہاد"ٹروتھ سوشل" پر جا کر دیکھنا پرٹا ہے کہ اس مرتبہ ٹرمپ نے کیا دھماکہ کیا ہے۔ اس اچانک ٹریفک آنے سے ٹرمپ کی پوسٹین بھی وائرل ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ان کا کاروباری پلیٹ فارم بھی ڈالر کماتا ہے۔

ٹرمپ کے اس دھماکے سے ریاست ہائے متحدہ  امریکہ کے شمالی پڑوسی کے ساتھ  تعلقات مزید خراب ہوں گے اور تجارتی جنگ میں اضافہ ہو گا۔

ٹرمپ نے  امریکہ کو عظیم بنانے کا نعرہ لگا کر ووٹ لئے تھے، جب سے وہ وائت ہاؤس میں آ کر بیٹھے ہیں، امریکہ کے پروسیوں  کا کوئی دن سکون سے نہیں گزرا۔۔

منگل کی صبح  اپنے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں، ٹرمپ نے کہا کہ بڑھے ہوئے محصولات اونٹاریو کے صوبے کی جانب سے کچھ امریکی ریاستوں کو بجلی کی برآمدات پر 25 فیصد سرچارج لگانے کے فیصلے کے جواب میں آئے ہیں۔

کینیڈا ٹرمپ کے جواب میں کیا کرے گا

کینیڈا کی وفاقی حکومت تو امریکہ کے  صدر ٹرمپ کے اس اچانک ٹیرف حملے کا جو بھی جواب دے گی دے گی لیکن کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے پریمئیر  ڈگ فورڈ یقیناً وہ بانس کی کاٹ ڈالیں گے جس سے بنا کر بانسری بجائی گئی ہے۔ وہ پہلے انتباہ کر چکے ہیں کہ اگر ٹرمپ نے ٹیف مزید بڑھانے کی حماقت کی تو وہ امریکہ کی تین ریاستوں کو بھیجی جانے والی بجلی کے تار ہی کاٹ ڈالیں گے۔

Caption  خدشہ ہے کہ اونٹیریو کے پریمئیر  ڈگ فورڈ اپنے شیڈول میں لکھے آج کے کاموں سے فارغ ہونے کے بعد جو پہلا کام کرین گے وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا علاج ہو گا۔ وہ پہلے وارن کر چکے تھے کہ وہ جو ٹیرف بجلی کی امریکہ ایکسپورٹ پر لگا رہے ہیں، یہ ٹرمپ کے کینیڈین ایکسپورٹس پر امریکہ میں  ٹیرف نافذ کرنے کے اقدام کا جواب ہے۔ اگر ٹرمپ نے جواب کا جواب دیا تو ڈگ فورڈ امریکہ کو بجلی کی ایکسپورٹ ہی بند کر دیں گے۔ اونٹیریو تین امریکی ریاستوں  منی سوٹا، مشی گن اور نیو یارک کو بجلی فراہم کرتا ہے۔