ملک اشرف : پی ٹی آئی سینٹرز کو آزاد سینٹرز ڈیکلیئر کرنے کی درخواست کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی اور کیس چودہ اپریل کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے آفاق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے انکے امیدواروں کو آزاد ڈیکلئر کر دیا،پی ٹی آئی سینٹ میں بیٹھے سینٹرز کی قانونی حیثیت نہیں رہی ،پی ٹی آئی سینیٹرز قانونی طور پر خود کو پارٹی سینیٹرز نہیں کہلوا سکتے ۔ درخواست میں عدالت سے پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز ڈیکلیئر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ متفرق درخواست میں کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔