ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو ہسپتال چھوڑ کر جانے والے افراد گرفتار

 پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو ہسپتال چھوڑ کر جانے والے افراد گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے مقتول کارکن کو ہسپتال چھوڑ کر جانے والے نوجوانوں کو پولیس کو بیان دیا ہے کہ علی بلال کی موت حادثے کی وجہ سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو رکنی تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونے دونوں افراد کو حراست میں لے کر کالی رنگ کی ویگو قبضے میں لے لی ہے۔

 حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت عمر اور جہا نزیب کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے افراد نے بتایا کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی، لاہور, واقعہ فوٹرس اسٹیڈیم برج پر پیش آیا۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل پی ٹی آئی کارکن کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت ہوئی، پوسٹمارٹم رپورٹ میں مقتول کارکن پر تشدد ثابت ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارکن کو جب اسپتال لایا تو اُس کی موت ہوچکی تھی جبکہ اُس کے سر پر گہری چوٹ تھی اور کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر تھا، اس کے علاوہ جسم کے نازک اعضا پر بھی بدترین تشدد کے نشانات تھے۔