اکشے کمار کو سر سے پکڑ کر کھینچنے کی کوشش  مداح کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

Bollywood,actor,Akshay kumar
کیپشن: Akshay kumar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا شمار ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کے بہت سے مداح ہیں۔ 

 اکشے کمار کے چاہنے والے ان کی ایک جھلک دیکھنے یا ان سے ملنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔پرہجوم جگہ پر ایک مداح نے ایسی حرکت کر دی کہ سب حیران رہ گئے،تفصیلات کے مطابق  مداح نے اکشے کمار کو سر سے پکڑ کر اپنی جانب  کھینچے کی کوشش کی جس کا مقصد  سیلفی لینا تھا  ،مذکورہ واقعے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار ایک تقریب میں شرکت کے دوران اپنے محافظوں کے ہمراہ مداحوں کے ہجوم کے  درمیان سے گزر رہے ہیں  اسی دوران  اچانک ہی ایک مداح اکشے کمار کے ساتھ سیلفی لینے کے لی اتنا جذباتی ہوگیا کہ اداکار کو ہجوم کے بیچ میں سر سے پکڑ کر اپنے طرف کھینچنے کی کوشش کی تاکہ وہ سیلفی لے سکے لیکن  اکشے کمار مداح کی اس حرکت پر آپے سے باہر ہوگئے۔ ویڈیو میں اداکار شدید غصے میں مداح کا ہاتھ ہٹا کر کچھ کہتے ہیں۔