روس یوکرائن مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، صدر پیوٹن

ukrainian president zelinski & russian president putin
کیپشن: zelinski & putin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں کچھ مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو بتایا کہ ہمارے مذاکرات کاروں نے مجھے بتایا ہے کہ مذاکرات میں کچھ مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اب تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ روس اور یوکرین کے مذاکرات کاروں کے درمیان مذاکرات کے کئی دور منعقد ہو چکے ہیں۔

 دوسری طرف کیف کے شمال مغربی حصوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔  ان علاقوں سے ہزاروں  شہریوں کا محفوظ انخلا یقینی بنایا جا چکا ہے ۔ یادرہے24 فروری کو روسی فوج کے دستے بیلاروس سمیت کئی اطراف سے یوکرین میں داخل ہوئے تھے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ یوکرین تنازعے کی وجہ سے نیٹو ممالک اور روس کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یوکرین اوپر نو فلائی زون ممکنہ طور پر روس اور نیٹو کے درمیان مکمل جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ جو مزید مشکلات، مزید اموات اور تباہی کا باعث ہوگا۔