سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کا انجن فیل ہوگیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کا انجن فیل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے طیارے کا انجن فیل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے شہر پام بیچ لےجانے والے طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جس کے پیش نظر  طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔طیارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر،سیکرٹ سروس کے حکام اورسپورٹ اسٹاف بھی سفرکررہا تھا۔

ٹرمپ کے ترجمان نے ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی۔طیارہ پاکستانی امریکن جاوید انور کا تھا جو صدر ٹرمپ کے انتہائی قریب ہیں جب کہ طیارہ سابق صدر ٹرمپ کو نیو آرلینز سے واپس فلوریڈا لارہا تھا، طیارے کے تین میں سےایک انجن فیل ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔