نواز شریف کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی: یاسمین راشد

نواز شریف کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی: یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں نواز شریف جہاں سے کہیں گے علج کروانے کو تیار ہیں، اگر ایسا ہے تو بروقت علاج کیوں نہ ہوسکا، پے دے پے بورڈ بنائے گئے لیکن اینجیوگرافی نہ ہوسکی، صحافی کے سوال پر وزیر صحت بولیں تمام رپورٹس دوبارہ چیک کروں گی۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کے ہمراہ نوے شاہراہ قائداعظم پرہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وضاحت کی کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے علاج میں کوتاہی نہیں بتری جارہی اور نہ ہی بیماری پر سیاسر کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف جہاں سے چاہیں گے ان کا علاج کروایا جائے گا اور اگر وہ این آئی سی وی ڈی کراچی جانا چاہیں تو اس پر بھی پنجاب حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اگر حکومت اتنی سنجیدہ ہے تو نواز شریف کا علاج بروقت کیوں نہ کیا گیا۔

  پے در پے چھ میڈیکل بورڈ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی کے سوال پر وزیر صحت بولیں اس معاملے کو خود چیک کروں گی اور تمام رپورٹس کا جائزہ لوں گی۔  ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج کے حوالے سے ان کے ذاتی معالج سے بھی رابطے میں ہیں، وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج کیلئے تمام سہولتیں میسر ہیں لیکن کسی کی زندگی کی ضمانت تو نہیں دے سکتے اگر ایسا ممکن ہوتا تو قائد اعظم اور محترمہ بینظیر بھٹو کو نہ بچا لیتے۔

Shazia Bashir

Content Writer