ملک اشرف :ضلعی عدلیہ میں ہفتے میں دو چھٹیوں کی پالیسی ختم، 6 روزہ ورکنگ ویک بحال ہوگئے ۔
ملک بھر کی ضلعی عدالتیں اب ہفتے میں 6 دن کام کریں گی، دو روزہ ویک اینڈ کا خاتمہ ہوگیا ۔
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے اہم فیصلہ کرکے اضافی ہفتہ وار چھٹی ختم کردی ۔ توانائی بچت حکمتِ عملی کے تحت دی گئی اضافی چھٹیاں واپس لے لی گئیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت اجلاس میں 6 روزہ ورکنگ ویک بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔