ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوا پرموشن کیس: ٹک ٹاکر اقرا کنول کی عبوری ضمانت میں توسیع

جوا پرموشن کیس: ٹک ٹاکر اقرا کنول کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:جوا پرموشن کیس میں سوشل میڈیا شخصیت اقرا کنول کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کر دی گئی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کی۔ دورانِ سماعت متعلقہ حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اقرا کنول کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے رپورٹ پیش نہ ہونے پر عدالت نے عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک فرانزک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیس کی مزید کارروائی اور درخواستِ ضمانت پر فیصلہ کیا جائے گا۔