ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے  ریکارڈ ٹوٹ گئے، انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار کی حد عبور کر گیا  

 سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے  ریکارڈ ٹوٹ گئے، انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار کی حد عبور کر گیا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی بجٹ کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،100انڈیکس میں 1698 پوائنٹس کا اضافہ،100انڈیکس 1 لاکھ 23ہزار 723 کی سطح پر پہنچ گیا.   

تفصیلات کے مطابق پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 1698 پوائنٹس کا ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نے پہلی بار  1 لاکھ 23ہزار 723 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔

 ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ملکی معیشت میں بہتری کی توقعات، حکومتی معاشی پالیسیوں، اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ مارکیٹ میں نمایاں تیزی کے دوران بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں غیر معمولی سرمایہ کاری دیکھی گئی۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو  سٹاک مارکیٹ آئندہ دنوں میں مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔ دوسری جانب سرمایہ کاروں میں مثبت جذبات کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔