بھکارن مرنے کے بعد 90لاکھ روپے کی مالکن نکلی

A Bagger woman of Egypt who owned nine million Rs, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کچھ لوگ حالت سے کچھ نظر آتے ہیں تو حقیقت میں کچھ اور ہوتے ہیں ،ایسی ہی ایک خاتون کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جو شکل سے تو بھکارن نظر آتی تھی لیکن وہ جب فوت ہوئی تو اس کی ملکیت میں90 لاکھ روپے روپے نکلے۔یہ عورت کون تھی ؟

 عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی مصر میں عبدالجلیل نامی بھکارن سڑکوں اور گلیوں میں بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرتی تھی تاہم چند روز قبل بھکارن انتقال کرگئی۔بھکارن کی مالی تنگی کو سامنے رکھتے ہوئے انتقال کے بعد  اس کی تدفین کے اخراجات کا انتظام وانصرام بھی پڑوسیوں نے کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عبدالجلیل کے انتقال کے 10 روز بعد  جب اس کے مکان کی تلاشی لی گئی تو  صحن میں چھپائے گئے ایک تھیلے سے 10 لاکھ دھاتی سکوں اور نوٹوں کی صورت مصری پاؤنڈز نکل آئے جسے بعد میں ان کے بہن بھائیوں میں تقسیم کردیا گیا۔