ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت اب سکون میں ہونگے؛ اشنا شاہ 

ushna shah statement
کیپشن: ushna shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ  بھی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی وفات پر خاموش نہیں رہ سکیں اور ٹویٹ کیا، کہا  مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے'۔

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر سوشل میڈیا صارفین پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر ٹویٹ کرتے کہا کہ'انہوں نے ہمیں تفریح کا سامان مہیا کیا جسے ہم نے دیکھا اور ہم ہنسے، مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے'۔'اللہ پاک ہمیں ہمارے ہنسنے پر معاف فرمائے'۔

اپنی ایک اور  ٹوئٹ میں اداکارہ نےلکھا کہ 'انہیں ایک عورت نے عوامی طور پر  برہنہ کر دیا تھا جس سے انہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی'۔ 'جس کسی نے ان کی ویڈیوز شیئر کیں، ان پر ہنسا، اُن ویڈیوز کو دیکھا، ان سب کے ہاتھ پر عامر لیاقت کا خون ہے، ہمارے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے'۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer