جی سی یونیورسٹی کے طلباء جرمنی میں مفت پڑھ سکیں گے

students
کیپشن: students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) جی سی یونیورسٹی اور جرمن یونیورسٹی کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں یونیورسٹیاں ہر سال 10 طلباء کا تبادلہ کرینگی،جی سی یونیورسٹی سے 10 طلباء ہر سال جرمن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے جائینگے،جی سی یو کے طلباء کو جرمن یونیورسٹی کو ٹیوشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

اس سلسلے میں جی سی یو کا یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز نیبرینڈن برگ، جرمنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور جرمن یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر گریڈ ٹیسکے نے مفاہمت کی یادداشت پر آن لائن دستخط کر دیئے۔16 نکاتی معاہدہ میں فیکلٹی کے تبادلے، تحقیقی تعاون اور سٹاف کی تربیت کی شقیں بھی شامل ہیں۔

معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں یونیورسٹیوں کے سربراہان اور عہدیداروں کے درمیان ویڈیو کانفرنس بھی ہوئی۔جرمن یونیورسٹی کے شعبہ لینڈ سکیپ آرکیٹیکچر اور سول انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر آندریاس ویلن فینگنیگ نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ وائس چانسلر کے مطابق جی سی یونیورسٹی بھی جرمن یونیورسٹی کے طلباء سے فیس نہیں لے گا جبکہ جرمن طلباء کو یونیورسٹی کے اندر رہائش بھی دینگے۔

پروفیسر اصغر زیدی نے کہا کہ بیرون ملک یونیورسٹیوں سے روابط استوار کرنا جی سی یو کے سٹریٹجک وژن کا پانچواں ستون ہے، دونوں یونیورسٹیوں نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے آغاز پر بھی اتفاق کیا ہے۔