سابق آئی جی پنجاب میجر (ر) مشتاق کا کورونا وائرس کے باعث انتقال

سابق آئی جی پنجاب میجر (ر) مشتاق کا کورونا وائرس کے باعث انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل) کورونا کے وار جاری، سابق آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
میجر ریٹائرڈ مشتاق کوروناکے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے ۔ ذرائع کے مطابق میجر ریٹائرڈ مشتاق دو بوتل پلازمہ لگنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکے ۔ میجر مشتاق نے 1966 میں پاک فوج میں کمیشن لیااور 1976 میں پنجاب پولیس جائن کی۔میجر مشتاق نے 1971 پاک بھارت جنگ میں تمغہ جرات بھی حاصل کیا ۔میجر ریٹائرڈ مشتاق ڈی جی ایف آئی اے بھی رہے۔

دوسری جانب لاہور شہر میں کورونا وائرس کے پے در پے وار جاری، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1168 نئے مریض سامنے آگئے، 10 اموات کی تصدیق ہوئی،ہسپتالوں میں تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد  بھی بڑھ گئی جبکہ 119 وینٹی لیٹر پرہیں، پنجاب بھر میں کیسز میں اضافہ جاری ہے، 2003نئےکیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد45463 ہوگئی۔

کورونا وبا ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 1168 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر میں 89 روز کے دوران کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 22749 اور اموات 300 ہوگئی ہیں۔کورونا کے سیریس مریضوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 705 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 105 آئی سی یو میں اور 119 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 2003 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 34 اموات ہوئی ہیں ۔صوبےمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 45463 اور اموات کی تعداد 841 ہوگئی ہے۔ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں کورونا کی تشخیص کیلئے 317,893 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،اب تک کورونا وائرس سےصحت یاب ہونیوالوں کی تعداد9005ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer