کورونا کے باعث دنیا میں ہلاکتیں 4 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز

کورونا کے باعث دنیا میں ہلاکتیں 4 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ  71 ہزار 92ہو گئی ہے، صحت یاب ہونے والوں کی تعد 37 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہے جبکہ  دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 22 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 47 ہزار 873 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

 امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید 269 اموات ہوئی ہیں اورہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے  امریکہ میں 20 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں مزید 813 افراد موت کا شکار ہوئے۔

 

 برازیل میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 38 ہزار 4 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں روس میں کورونا سے مزید 112 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 6 ہزار 1 سو سے تجاوز کر گئی روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

 

 برطانیہ میں کورونا نے مزید 55 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

 اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اوربھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 76 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer