’’حمزہ شہباز کی گرفتاری حکومتی خواہش پرنہیں ہوئی‘‘

’’حمزہ شہباز کی گرفتاری حکومتی خواہش پرنہیں ہوئی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت کا لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، صدرسید الماس حیدرسمیت مختلف کاروباری شخصیات سےملاقات، ہاشم مخدوم جواں بخت کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری حکومتی خواہش پرنہیں بلکہ عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پرہوئی۔

 اس موقع  پر سینئر نائب صدرلاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سیگل، خواجہ خاوررشید، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرنعیم حنیف، ذیشان خلیل، رحمت اللہ جاوید اورمیاں زاہد جاوید سمیت دیگر معروف شخصیات موجود تھیں۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری عدالت کا معاملہ ہے، صوبائی وزیرنے کہا کہ سخت معاشی حالات میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بجٹ بنایا گیا ہے، سابقہ حکومت نےڈالرکومصنوعی طور پر روکے رکھا جسے دیرتا روکنا ممکن نہ تھا۔

ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلیکشن کو جدید خطوط پراستوار کررہے ہیں، آنےوالے مالی سال میں انڈسٹریل زوننگ کے معاملے کو حتمی شکل دیدیں گے، واٹر ٹیرف پر متعلقہ محکموں اوراسٹیک ہولڈرزکو ساتھ لیکر مسائل کا حل نکالیں گے۔     

Shazia Bashir

Content Writer