ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کا اینٹی کرپشن یونٹ بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا اینٹی کرپشن یونٹ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم عمران خان کا اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے اینٹی کرپشن یونٹ بنانے کا فیصلہ۔

وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ پر چیک اینڈ بیلنس قائم رکھنے کیلئے اینٹی کرپشن یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اینٹی کرپشن یونٹ اس بات پر نظر رکھے گا کہ اراکین اسمبلی کو جو ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں وہ انہوں نے اپنے حلقے میں اسی سکیم پر ہی خرچ کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ونگ رپورٹ مرتب کرے گا کہ دئیے گئے فنڈز ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے یا کسی اور کام پر، جبکہ بدعنوانی اور ناقص کارکردگی والے پارلیمینٹرینز کیخلاف مربوط ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ونگ بنانے کا فیصلہ ترقیاتی فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ونگ کن لوگوں پر مشتمل ہو گا، اس کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer