سٹی 42: گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے (GLOF) کا الرٹ جاری کردیاگیا ۔
آئندہ ہفتے مغربی ہواؤں کے باعث بارشوں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ۔ شدید بارشوں سے گلیشیئر پگھلنے کی رفتار میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
گلیشیائی جھیلوں کے پانی کی سطح بلند ہونے اور GLOF واقعات کا خطرہ ہے ۔ نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور دریاؤں کے کنارے اچانک سیلاب کا خدشہ ہے ۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دریا، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔
عوام سے موسم کی تازہ صورتحال اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ۔