سٹی 42: پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں ۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 7 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی ہے۔
پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 102 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔