ویب ڈیسک:ملکی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں سونا اور چاندی دونوں مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی بھی 30 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 462 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔