پاکستان نے قومی ہاکی ٹیم کی سکیورٹی کے لئے بھارت میں ہو رہے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذمہ دار حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے نہیں جائے گی۔
پاکستان نے ہمیشہ کھیل کو سیاست سے بالا تر رکھا لیکن بھارت نکی انتہا پسند حکومت نے کرکٹ کی چیمپئینز ٹرافی کے موقع پر پاکستان مین کھیلنے کے لئے اپنی ٹیم نہ بھیج کر جو رویہ اختیار کیا اب ویسے ہی رویہ سے پاکستان بھی جواب دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے اور ہندوتوا کا پرچار کرنے والی انتہا پسند تنظیمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ ان حالات مین پاکستان کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوسٹائل ماحول میں کھیلنے کے لئےنہیں بھیجا جاسکتا۔
3 جولائی کو بھاررتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹیم بھارت کے شہر راجگیر، بہار میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔
ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بھارت میں ہو رہا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم اس وقت ایشیا میں ہاکی کی اہم ترین ٹیم ہے۔ پاکستانی ٹیم کے انڈیا نہ جانے سے اس سال ہونے والی ایشیا کپ ایونٹ کی اہمیت آدھی رہ جائے گی۔