ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی کھل کر مخالفت کرنے لگا

بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی کھل کر مخالفت کرنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت پاکستان کی ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کے خلاف سازشیں کرنے لگا 

ذرائع کے مطابق بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے خلاف گھٹیا سازشوں پر اتر آیا،اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ڈھاکا میں طلب کیا، بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی کھل کر مخالفت کرنے لگا،بھارتی حکومت نے بورڈ کاجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے رکن ممالک پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ،

اے سی سی رکن ممالک پر بھارتی نے  دباؤ ڈالتے ہوئے کہا اجلاس میں شرکت نہ کریں، بھارت کی رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے پرکشس آفرز بھی دی گئی ،

ذرائع کے مطابق اے سی سی کے خلاف سازش میں آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی شامل ہو گئے،رکن ممالک کو سالانہ اجلاس کے خلاف خط لکھنے پر زور ڈالا جانے لگا،سری لنکا کے بعد عمان کو بھی مجبوراً بھارت کی حمایت کرنا پڑی،اے سی سی رکن ممالک کی اکثریت سالانہ اجلاس ڈھاکا میں ہونے کے حق میں ہے، 

صورتحال ایسی رہی تو اے سی سی کے سالانہ اجلاس پر کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے،صدر اے سی سی محسن نقوی نے 24 جولائی کو اجلاس ڈھاکا میں طلب کر رکھا ہے ، اے سی سی اجلاس کے لیے رکن ممالک 23 جولائی کو ڈھاکا میں اکٹھے ہوں گے،بھارت اور سری لنکا نے اجلاس ملتوی کرنے اور وینیو تبدیل کرنے کا کہا، بنگلہ دیش کے ساتھ سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت اجلاس کی مخالفت کررہا ہے