ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن :ایکسپو سنٹر میں لاہور کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش کا آغاز

 جوہر ٹاؤن :ایکسپو سنٹر میں لاہور کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکرارشد: ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں لاہور کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش کا آغاز کر دیا۔

تین روزہ پاکستان انٹیریئرز فرنیچر نمائش کا پہلا روز جاری ہے،پاکستان انٹیریئرز فرنیچر نمائش 13جولائی تک جاری رہے گی،فرنیچر نمائش کو زیرو ہیلتھ کیئر پاکستان کی جانب سے سپانسر کیا گیا،نمائش میں سو ٹاپ فرنیچر کمپنیز نے اپنے اپنے سٹالز لگائیں،بیڈز، صوفہ سیٹ، ڈائٹنگ ٹیبلز، ڈور میٹ و کمرے کے انٹیریئرز ڈسپلے کیےگئے،نمائش کے تینوں روز صارفین کو 50فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

فرنیچر ایکسپو میں دی ہوم باکس، یسکال فرنیچر ، ووڈن فرنیچر کےسٹالز،پشاور وڈ لینڈ، گلوری ہومز اور ہینڈی کرافٹ بائے سوات سمیت بیشتر کمپنیوں کے سٹالز لگا ئیں گئے،فرنیچر کے نت نئے ڈیزائن سمیت ہاتھ سے تیار کردہ انٹیریئرز بھی ڈسپلے کیے گئے۔