ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ بخاری کی لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی سے ملاقات، محرم الحرام انتظامات پر اظہار تشکر

عظمیٰ بخاری کی لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی سے ملاقات، محرم الحرام انتظامات پر اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی ,عظمیٰ بخاری نےمجالس ،جلوس کے لائسنس ہولڈر کا محرم میں اعزاداران امام حسینؑ کیلئے مثالی انتظامات پر اظہار تشکر کیا.

 عظمیٰ بخاری نےمجالس ،جلوس کے لائسنس ہولڈر کا محرم میں اعزاداران امام حسینؑ کیلئے مثالی انتظامات پر اظہار تشکر کیا،شیعہ علماء کرام نے بہترین انتظامات و سہولیات پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

 امن کمیٹی کے ارکان  سےملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی موجود  تھے،شیعہ علما کونسل نے عظمیٰ بخاری کو وزیراعلیٰ مریم نواز کیلئے امام حسین امن ایوارڈ پیش کیا۔

 عظمیٰ بخاری  کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے انتظامات پر مجالس ،جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا خوش آئند ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے محرم کے تمام انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ خود کی،اہل تشیع کمیونٹی کا پنجاب حکومت سے تشکر کا اظہار اچھی روایت ہے۔

وفد میں علامہ کاظم رضا نقوی،علامہ شبیہ شیرازی، فوکل پرسن قاسم علی قاسمی،علامہ یوسف جوہری، حافظ اقبال،الیاس یزدانی،صغیر ورک سمیت دیگر ،کامران نقوی،اصغر حسین،ملک ناصر،ملک شاہد،واجد علی،عمار نقوی اور صفدر جعفری نے شرکت کی۔