ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کیخلاف انکوائری کا معاملہ,جواب طلب

سابق چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کیخلاف انکوائری کا معاملہ,جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سابق چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کیخلاف انکوائری کا معاملہ, لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف سمیت دیگر فریقین کو شاید حیدر کیخلاف تاحکم ثانی تادیبی کاروائی سے روک دیا ،عدالت نے بورڈز آف ڈائریکٹرز لیسکو اور انکوائری کمیٹی سے 2 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی رخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ، ،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ شہزادہ مظہر اور عمران رضا چدھڑ پیش ہوئے ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دوران سروس درخواست گزار کیخلاف کوئی کرپشن کا الزام نہیں تھا، ریٹائرمنٹ کے بعد الزامات کی بنیاد پر انکوائری نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم کی ہدایت پر درخواست گزار کیخلاف انکوائری شروع کی گئی، انکوائری کمیٹی غیر قانونی طور پر بنائی گئی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کیخلاف کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دے، مزید استدعا کی گئی کہ عدالت انکوائریوں کمیٹی کو کیس کے حتمی فیصلے تک کارروائی نہ کرنے کا حکم دے ۔

Ansa Awais

Content Writer