ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حمیر اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

اداکارہ حمیر اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی: ڈیفنس فیز 6 کی فلیٹ سے اداکارہ حمیر اصغر کی لاش ملنے کا واقعہ, حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی۔

سٹی 21 کی خبر کی تصدیق اداکارہ کی لاش8 سے 10ماہ پرانی نکلی،   پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی۔

جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی، اداکارہ کے بال، شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنہ کے لئے بھیجے ہیں۔

نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا،لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری سٹچ پر تھے، لاش میں تھوڑے کیڑے پڑ چکے تھے،لاش ڈی کمپوز ہو نے سے زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے۔

دوسری جانب حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے وزیر اعظم پورٹل سے درخواست درج کردی گئی، آئی جی سندھ نے درخواست میں لگائے الزامات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
کمپلین سیل سربراہ ایس ایس پی کو درخواست تفتیشی افسر کو ارسال کرنے کا حکم، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اگر الزامات میں کچھ حقیقت ہے تو اسے کیس کا حصہ بنایا جائے۔

حمیرا اصغر کی موت سے متعلق میر پور خاص سے آن لائن درخواست جمع کرائی گئی تھی، شکایت وزیراعظم پورٹل پر ڈاکٹر سیدہ کائنات نے جمع کرائی۔

شکایت میں حمیرا کی موت کو قتل قرار دیا گیا، شکایت حمیرا کی موت منظم سازش کا نتیجہ ہے، دعویٰ کیا گیا حمیرا کے ساتھ زیادتی کی گئی، شکایت کے مطابق حمیرا پربااثر افراد سے تعلقات پر دباؤ تھا۔

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ حمیرا کو زبردستی شراب و آئس دی گئی، پولیس نے ابتدائی تفتیش میں شکایت بے قرار دیا تھا۔

حمیرا کی موت کو 8 ماہ گزر چکے ہیں، شکایت کنندہ کے مطابق ڈاکٹر سے تعلقات 3 ماہ پہلے خراب ہوئے، شکایت میں شناخت و ثبوت شامل نہیں، آئی جی سندھ کے حکم کے بعد درخواست کو تحقیقات کا حصہ بنادیا گیا ہے۔