ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حمیرا اصغر علی کی آخری پوسٹ کیا تھی؟

اداکارہ حمیرا اصغر علی کی آخری پوسٹ کیا تھی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش نہایت بری حالت میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لاش ایک سے 6 ماہ پرانی ہوسکتی ہے۔

حمیرا اصغر علی سے آخری بار ان کا ایک فوٹو شوٹ کرنے والے دانش مقصود سے اکتوبر میں بات ہوئی تھی۔

جس کے بعد انھوں نے فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر کولیبیریٹ کے لیے متعدد بار رابطے کیے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 9 ماہ سے حمیرا اصغر انسٹاگرام پر بھی ایکٹو نہیں تھیں۔

تاہم اب حمیرا اصغر کی آخری انسٹا پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔ اس پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا تھا کہ Classic can hardly ever go out of style!

حمیرا اصغر کی گزشتہ برس ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کے شیئر کی گئی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں جس میں ان کے والد کی تصویر بھی ہے۔

ان کے والد نے بیٹی کی لاش سے لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حمیرا سے ڈیڑھ دو سال قبل تعلقات منقطع کردیئے تھے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حمیرا اصغر کی لاش اس فلیٹ سے ملی جہاں وہ 7 سال سے رہ رہی تھیں۔