پنجاب پولیس افسر کی سنیارٹی اب وردی پر موجود سٹرپ سے بھی پتہ چلے گی

Punjab Police changes in the Uniform, City42
کیپشن: پنجاب پولیس کی وردی میں سنیارٹی کی شناخت کے لئے شولڈر پر سٹرپس کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: پنجاب پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام افسران کو اس سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم سے ایڈیشنل آئی جی رفعت مختار نے مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 10سالہ سروس مکمل کرنیوالے اہلکار یونیفارم پر ایک نیلی سٹرپ لگائیں گے، 20سالہ سروس مکمل کرنیوالے اہلکار یونیفارم پر 2نیلی سٹرپ لگائیں گے،30سالہ سروس مکمل کرنیوالے ا ہلکار3 نیلی سٹر پ لگائیں گے۔

  پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ لیڈی اہلکاروں کیلئے ہیڈ سکارف یونیفارم کا لازمی حصہ ہے ،مراسلہ سی سی پی او لاہور،کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کو ارسال کر دیا گیا ، آر پی اوز ، ڈی پی اوز ،ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔