اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کی منگنی ہوگئی؛منگیتر کے ہمراہ تصاویر وائرل

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کی منگنی ہوگئی؛منگیتر کے ہمراہ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، ڈراموں میں ایسی اداکاری کی کہ ناظرین داد دینے پر مجبور ہوگئے،اداکارہ کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہے، انیا علی نےمنگنی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سنیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انڈسٹری میں متعدد ڈرامے کئے جن میں ان کے کردار کو سراہا گیا جبکہ بہترین اداکاری کے پیش نظر ان کو ایوارڈزسے بھی نوازا گیا، اداکارہ کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہے، انیا علی کی منگیتر کے ساتھ تصاویر بھی منظرعام پر آئیں ہیں۔

انیا کی منگنی معروف فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ ہوئی ہے جو پاکستان کے مقبول ترین آن لائن فٹنس ادارے 'گیٹ فِٹ ایتھلیٹک'کے بانی اور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،اداکارہ کی بیٹی انیا علی کی منگنی ہوگئی ہے جو ناصرف ایک ڈاکٹر بلکہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جبکہ گیٹ فِٹ ایتھلیٹک کی بانی اور ہیڈ آف نیوٹریشن ہیں،منگنی کی تصاویر انیا کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر شیئر کی گئیں۔

علاوہ ازیں انیا نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ شگفتہ اعجاز کے ہمراہ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی ماں کے گلے لگی ہوئی ہیں، اس تصویر کے کیپشن میں انیا نے شگفتہ اعجاز کو اپنا دِل اور  بیسٹ فرینڈ قرار دیتے ہوئے اپنی لازوال محبت کا اظہار کیا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer