ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کی 16 جولائی کو ریلیز ہونیوالی فلم ’طوفان‘ نمائش سے قبل متنازعہ بن گئی۔ سوشل میڈیا پر فرحان اختر کی ’طوفان‘ کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر # بائیکاٹ طوفان ٹرینڈ ہو رہا ہے۔ لوگوں نے فلم پر لو جہاد پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق لوگ ٹویٹر پر مسلسل پوسٹ کرکے بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کی 16 جولائی کو ریلیز ہونیوالی فلم ’طوفان‘ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا، جس میں ایک مسلم لڑکا اور ہندو لڑکی کے درمیان پیار کو دکھایا گیا ہے۔ جس پر لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھاہے کہ ’بالی ووڈ کے نشانے پر صرف ہندو ہی نہیں؟ لیکن لو جہاد کو بھی بڑھاوا دے رہے ہیں‘۔ اتنی ساری فلمیں ہیں، جس میں ہیروئن ہمیشہ ہندو ہوتی ہے۔ کیا یہ تفریح کے نام پر منصوبہ بندی سے ہندووں کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے؟
#BoycottToofaan#Bollywood's target not only hindus!? but also promoting LoveJihad.
— Prashant Bakde (@BakdePrashant) July 10, 2021
There are So many films! in which Heroine is always Hindu. Is it not systematically targeting hindus in the nam of entertainment? #BoycottToofaan #SaturdayThoughts pic.twitter.com/9PG5vsknZ0
فلم ’طوفان‘ پروموشنل سپورٹس ڈراما ایمازون پرائم ویڈیو کے ذریعہ ایکسیل انٹرٹینمنٹ اور رومپ پکچرز کے تعاون سے پیش کی گئی ہے۔ رتیش سدھوانی، راکیش اوم پرکاش مہرا اور فرحان اختر نے فلم کی پروڈکشن کی ہے۔فلم میں مرنال ٹھاکر، پریش راول، سپریا پاٹھک کپور، حسین دلال، ڈاکٹر موہن اگاشے، درشن کمار اور وجے راج کے ساتھ لیڈ رول میں فرحان اختر کی قیادت میں ایک آل سٹار کاسٹ ہے۔ راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایت کاری، فلم کا ٹریلر اجّو بھائی نامی ایک مقامی غنڈے کی اس زندگی کے سفر کے بارے میں بتاتا ہے، جس میں عزیز علی نامی ایک غنڈہ پیشہ ور مکے باز بن جاتا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا، ’16 جولائی کو فرحان اختر کی ’طوفان‘ آرہی ہے، انہوں نے سی اے اے کا بائیکاٹ کیا تھا۔ اب ہماری باری ہے ان کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کی’۔
Roses are Red
— ???? सौरभ झिले???? ( हिंदुराष्ट्र ) (@SaurabhZile) July 10, 2021
Violets are Blue
Let's Boycott Toofaan
Me & You #BoycottToofaan pic.twitter.com/0qNfKcqNY8