فیصل قریشی کا ٹک ٹاکرز کو جاہل کہنے پر وضاحتی بیان آگیا

Faisal Qureshi
کیپشن: Faisal Qureshi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی) اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنی اس حالیہ ویڈیو پر وضاحتی بیان دے دیا جس میں انہوں نے اپنے شو کے دوران ٹک ٹاکرز کو جاہل قرار دیا تھا۔

اداکار فیصل قریشی کے وضاحتی بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کے ہمراہ خاتون ٹک ٹاکر مسکان اور تھپڑ کھانے والا اسامہ بھی موجود ہے، اداکار ویڈیو میں مسکان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ لوگ جو بھی کہہ رہے ہیں، انہیں کہنے دو کیونکہ ان کا کام ہی تنقید کرنا ہے، اس کے بعد فیصل قریشی کہتے ہیں کہ یہ لڑکا اسامہ ہے، جسے مسکان نے تھپڑ مارے تھے اور میں کہتا ہوں کہ اسے اور بھی زیادہ تھپڑ لگنے چاہیے لیکن آن ایئر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آن ائیر کسی کو تھپڑ ماریں گے تو اس سے ہماری امیج اور عزت پر سوال اٹھیں گے جو کہ بالکل غلط بات ہے۔ فیصل قریشی نے کہا کہ میں ان بچوں کو ڈانٹتا ہوں کیونکہ یہ مجھے اپنا استاد اور والد کا درجہ دیتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اگر میں انہیں کچھ بھی کہوں گا تو یہ پلٹ کر مجھے جواب نہیں دیں گے بلکہ خاموشی سے سنیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر شدید غصہ کرتے نظر آرہے تھے۔