ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند، موٹروے ایم-3، 5 اور 11 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند، موٹروے ایم-3، 5 اور 11 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شدید دھند کے باعث موٹروے ایم-3 اور ایم-5، ایم 11 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔

  ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم-3 فیض پور تا جڑانوالہ  دھند کے باعث مکمل بند، جبکہ موٹروے ایم-5 رحیم یار خان تا روہڑی دھند کے باعث بند کردی گئی۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے ، دھند میں لین کی خلاف ورزی  حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔  

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند میں صبح 10 بجے تا شام 6 بجے محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں ، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔