ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مستقل اور علیحدہ ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ

 پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مستقل اور علیحدہ ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہیلتھ سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کا اقدام، پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مستقل اور علیحدہ ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ۔

ڈسپنسری اراکینِ اسمبلی، افسران، ملازمین ،وزیٹرز کیلئے طبی سہولیات مہیا کرےگی، ڈسپنسری میں میڈیکل آفیسر، نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل عملہ تعینات کیا جائے گا۔

ابتدائی طبی امداد، روزمرہ علاج اور ہنگامی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ضروری ادویات اور طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ 

ڈسپنسری کے قیام سے ہنگامی صورتحال میں فوری طبی رسپانس ممکن ہوگا، متعلقہ محکمےکو ڈسپنسری کے قیام کیلئے انتظامی و مالی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔