ویب ڈیسک: ایرانی مظاہرین کی حمایت میں مختلف ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق وائٹ ہاؤس کے باہر ایرانی مظاہرین کی حمایت میں مظاہرہ ہوا، مظاہرے میں شریک افراد نے ایرانی مظاہرین کے حق میں نعرے بلند کئے۔
برطانیہ میں ایرانی مظاہرین سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ریلی نکالی گئی۔
لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر احتجاج کے دوران نوجوان نے ایران کا موجودہ پرچم اتار کر 1979 سے قبل استعمال ہونے والا شاہی دور کا پرچم لہرا دیا، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا،جرمنی میں بھی ایرانی مظاہرین کے سپورٹرز نے بھرپور احتجاج کیا۔