ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد :سلنڈر دھماکے سے 4گھر زمین بوس،دولہا دلہن سمیت5افراد جاں بحق  

اسلام آباد :سلنڈر دھماکے سے 4گھر زمین بوس،دولہا دلہن سمیت5افراد جاں بحق  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشروڑائچ )اسلام آباد سیکٹر جی 7میں سلنڈر دھماکے سے 4گھر گر گئے،دولہا دلہن سمیت5افراد جاں بحق، ملبے تلے دبے 10 افراد کو ریسکیو کرکےہسپتال منتقل کردیاگیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا ،دولہا دلہن سمیت سلنڈر دھماکہ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ 

  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے، گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا۔

 ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے،  دھماکے کی وجہ سے دیگر 10زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ کے بعد پمز ہسپتال الرٹ جاری کر دیا گیا ، ریسکیو آپریشن جاری ہیں، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔