پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم کیخلاف پشاور ہائی کورٹ کےحکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Election Commission of Pakistan, Supreme Court of P{akistan, City42, PTI Fake Intra-party election, Election symbol bat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ ن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آٖف پاکستان کی پیٹیشن کو  ڈائری نمبر بھی الاٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنی پیٹیشن میں پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا  کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست میں پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے۔ اس لئے الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس پارٹی کو انتخابی نشان جاری نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔

پشاورہائیکورٹ نے گزشتہ روز  الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کوبلے کا انتخابی نشان جاری کر دینے کا فیصلہ دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے اور یہ سرٹیفیکیٹ ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل نے جمعرات کے روز  پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا سرٹیفیکٹ ویب سائٹ پرجاری نہیں کیا۔