ماہر ہ خان اور فواد خان کو ڈیجیٹل ہب مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کے لیے بہترین جوڑی کا ایوارڈ حاصل

ماہر ہ خان اور فواد خان کو ڈیجیٹل ہب مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کے لیے بہترین جوڑی کا ایوارڈ حاصل
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہرہ خان اور فواد خان  پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل ہب مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ گرو پ کے ساتھ  پیپلز چوائس میں نمبر ون اور انہیں ایوارڈز میں بہترین جوڑی کا ایوارڈبھی دیا گیا۔

ماہرہ خان اور فواد خان پاکستانی انڈسٹری کے جانے مانے نام ہیں دونوں نے بہت ڈرامے اور فلمیں کیں مگر دونوں کو  بلندیوں پہ پہنچانے والا ڈرامہ جس میں دونوں نے اداکاری کی اور لوگوں نے ان کی جوڑی کو پسند کیا وہ "ہمسفر" تھا۔

ہمسفر فرحت اشتیاق کا لکھا ہوا ایک رومانوی ناول ہے۔ یہ ناول پہلی بار 7 حصوں میں ماہانہ خواتین ڈائجسٹ میں جولائی 2007 سے جنوری 2008 تک شائع ہوا تھا۔

کہانی کو ڈرامہ سیریل (ہمسفر) میں ڈھالا گیا ہے، جسے مومنہ درید نے پروڈیوس کیا  اور اس کی ہدایت کاری سرمد سلطان کھوسٹ نے کی ہے۔ یہ ڈرامہ ستمبر 2011 سے فروری 2012 تک ہم ٹی وی پر نشر ہوا بہت مقبول ہوا۔

ہمسفر ڈرامہ سے ماہرہ خان اور فوادخان کو بہت مقبولیت حاصل ہو ئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer