اداکارہ ریشم کی چنگ چی رکشے میں سفر کرتے ویڈیو نے دھوم مچا دی

 اداکارہ ریشم کی چنگ چی رکشے میں سفر کرتے ویڈیو نے دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ ریشم  کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اداکارہ کی  چنگ چی رکشے میں سفر کرتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سوشل میڈیا کے پر اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو کے آغاز میں اداکارہ ریشم کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے چنگچی رکشے میں سفر کرتے اور آخر میں ایک ریسٹورینٹ میں بیٹھے ’چھولے بھٹورے‘ کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے چنگ چی رکشے میں سفر کرتے ہوئے اداکارہ کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر ان کو 12 سال کی بچی کہا جبکہ کچھ صارفین نے اُن کو گلابی رنگ کا لباس پہنے شوق سے پیاز کھاتے دیکھ کر ’آرائیوں کی باربی‘ کہہ دیا۔