ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذہنی معذور بچی کو ہراساں کرنیوالے رکشہ ڈرائیور کا برا انجام

LHR Rickshaw driver arrested
کیپشن: Rickshaw driver
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور سمیت پاکستان میں خواتین کو دفاتر، بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں، نواں کوٹ میں ذہنی معذور بچی کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور  کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور شہر میں خواتین کو جنسی حراساں کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے،معاشرے میں ہوس پرستوں نے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال بنا رکھ ہے، کمسن بچے، بچیاں بھی غیر محفوظ ہیں،لاہور میں حالات بدتر ہوچکے ہیں جس کی اہم وجہ پولیس میں چھپی لالی بھیڑیں جو ان دندروں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، ملزموں سے بھاری رشوت لے کر باعزت بری کردیا جاتا ہےجس سے معاشرے میں پھر جرائم کی نئی فضا قائم ہوجاتی ہے۔

لاہور کے علاقہ نواں کوٹ پولیس نےبروقت کارروائی کرتےذہنی معذور بچی کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور  کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او محمد زبیر کا کہناتھا کہ ملزم الطاف نے ذہنی معذور بچی کو ہراساں کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقہ ڈیفنس بی میں رائفل کے ساتھ راہ چلتے لوگوں کو ہراساں کرنے والا گرفتار کیا گیا تھا،ملزم گلی میں رائفل لیکر کھڑا لوگوں کو ہراساں اور پریشان کر رہا تھا۔ متعلقہ علاقہ کی پولیس نےگلی میں رائفل کے ساتھ  لوگوں کو ہراساں کرنے والا ملزم کامران گرفتار کرلیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer