ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلال یاسین پر حملہ کس نے کرایا؟ پتہ چل گیا

Bilal Yasin MPA attack
کیپشن: Bilal Yasin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ میں بدنام زمانہ جواریئےکے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے۔

 پولیس حکام کے مطابق موہنی روڈ اور شہر کے پوش علاقوں میں جوا کروانے والے بکیے میاں وکی نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کروایا، بلال یاسین نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  مجھے پولیس اور مختلف اداروں نے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا بتا دیا ہے، یہ صرف حسد کا معاملہ ہے ۔

تفشیش کے مطابق میاں وکی شوٹرز کو ٹارگٹ دینے کے بعد وقوعہ سے پانچ روز قبل اپنے اہلخانہ کے ساتھ دبئی فرار ہوا جبکہ پولیس نے بلال یاسین پر حملہ کرنے والے ایک شوٹر کو حراست میں لے لیا ۔ حراست میں لیا گیا حملہ اوور کو ساتھ لے کر آیا اور خود موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا تھا۔حملے کے بعد شوٹر کو موٹر سائیکل سوار لے کر فرار ہو گیا تھا ۔

پولیس کے مطابق میاں وکی نے دیرینہ عداوت پر بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کروایا،  پولیس کیس میں اب تک سات ملزمان کو حراست میں لے چکی ہے جس میں اسلحہ کا امپورٹر ساجد ، شوٹرز کو اسلحہ دینے والا افضل پٹھان بھی شامل ہیں جبکہ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والا شوٹر تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔
دوسری جانب ایم پی اے بلال یاسین کومیوہسپتال سےڈسچارج کردیاگیا، بلال یاسین میوہسپتال سے گھرمنتقل ہوگئے ہیں،  ڈاکٹرز نے بلال یاسین کومکمل آرام کامشورہ دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer