ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے۔۔ موٹر وے بند

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے۔۔ موٹر وے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر بھر میں دھند کا راج، حد نگاہ 97 ریکارڈ، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکرنیازبیگ سے کوٹ مومن تک بند،موٹر وے ایم تھری کو بھی مکمل بند کردیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کاکم سے کم درجہ حرارت 7 ریکارڈ کیا گیا۔
 ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے۔حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر۔موٹر وے ایم ٹو ٹھوکرنیازبیگ سے کوٹ مومن تک بند،موٹر وے ایم تھری کو بھی مکمل بند کردیاگیا۔موٹروے ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند۔ کیا گیا ہے۔قومی شاہراہوں پر بھی دھند کےباعث ٹریفک سست روی کاشکار ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ، شہر میں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 97 فیصد ہوگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔