مصباح الحق کی پریس کانفرنس، نیوزی لینڈ میں شکست کی وجہ بتادی

مصباح الحق کی پریس کانفرنس، نیوزی لینڈ میں شکست کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ہیڈ کوچ مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہیں لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنا مایوس کن ہے،کوروناکی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثرہوئی، کھلاڑیوں میں انجریز بڑھ رہی ہیں یہ سب موجودہ حالات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں شکست پر مایوسی ہے، بطورکوچ میرے لئے اور پوری ٹیم کے لئے شکست مایوس کن ہے۔  میں کسی قسم کا بہانہ نہیں بناؤں گا بلکہ شکست کو تسلیم کرتاہوں،  شکست کی وجوہات کو سمجھنا بہت اہم ہے ۔  کھلاڑیوں نے دستیاب وسائل اور حالات میں سخت محنت کی ۔  دوران سیریز قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا ۔  پچھلے اڑھائی برس سے نیوزی ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ چاہوں گا کہ لوگ موجودہ صورت حال کو سمجھیں ۔ 

چھلانگین مارنے سے کچھ نہیں ہوتا، دورہ نیوزی لینڈ میں بہت سی مثبت چیزیں ہیں۔  نیوزی لینڈ اس وقت دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ میں نے بطور کوشش کی کہ ہر حال میں مقابلہ کریں ۔ 

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ محمد عامر کی اپنی رائے ہے ۔ جب عامر کی واپسی ہوئی میں کپتان تھا ہر چیز کو ایک طرف رکھ کر سپورٹ کیا۔عامر کو میں نے مکمل سپورٹ کیا ۔ انجری سے واپسی پر عامر کی پرفارمنس اتنی بہتر نہیں تھی ۔ انگلینڈ سیریز کے دوران عامر سے بات کی تھی،  جب نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا عامر کی فارم اچھی نہیں تھی ۔  کرکٹ کمیٹی جو سوال کریں گے ان کے جواب دوں گا ۔ 

مستقبل کی حکمت عملی ضرور ہوتی ہے مگرکوئی ٹایم فریم دینا مشکل ہوتا ہے ۔  ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ضرور ہے ۔  کرکٹ کے حقائق کومدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ۔ 

نیوزی لینڈ میں کوویڈ صورت حال کے باعث مشکل پیش آئی ۔  کھلاڑیوں کی انجریز ہوئیں اور کیمپ بھی بروقت نہ لگاسکے۔  بابر اعظم کے ان فٹ ہونے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ بابر اعظم کے بغیر پاکستان ٹیم ایسے ہی تھی جیسے نیوزی لینڈ کین ولیمسن کے بغیر ہو۔

  کل کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کروں گا۔  کرکٹ کمیٹی جو تجاویز دے ان کی صوابدید پر ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer