سٹی42: تحریک انصاف کی حکومت میں علاج بھی مہنگا ، ادویات کی قیمت میں نو سے پندرہ فیصد تک اضافہ کر دیا گیا،تین سو تیرہ روپے میں فروخت ہونے والی ادویات اب 369روپے کی ملیں گی،سانس کی بیماری کی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ۔
دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔